اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے مطابق، حماس (یعنی: حرکۃُ
المقاوَمَۃِ الاسلامیہ) نے
مورخہ سینیچر 7 اکتوبر 2023ع کی صبح کو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف "طوفانُ الاقصٰی کے عنوان سے ناگہانی کاروائی کا آغاز کیا۔
اس کاروائی نے غزہ کے گرد سیکورٹی کی اونچی دیوار کو ڈھا دیا اور مقبوضہ فلسطین میں طاقت کا توازن بگاڑ کر رکھ دیا۔
طوفان الاقصٰی کے پہلے دن کے خاص واقعات کی فہرست
- صہیونی شہروں اور نوآبادیوں پر فلسطینی میزائلوں اور راکٹوں کی بارش
- پہلی بار، صہیونیوں کے دارالحکومت تل ابیب پر بھاری اور دور میزائلوں کا حملہ
- صہیونی ہلاکت شدگان اور زخمیوں کی تعداد 1265 تک پہنچی
- مقاومت (یا مزاحمت) کے مجاہدین مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے
- 53 صہیونی فوجی اور نوآباد بستیوں کے مکین، قیدی بنائے گئے
۔۔۔
آج (8 اکتوبر 2023ع) کی اہم خبروں کی فہرست
صہیونی اخبار ہاآرتص کا نامہ نگار: اسرائیلی آج شدید خفت و ذلت محسوس کر رہے ہیں
بحرین کے انقلابی نوجوان: صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہؤا
۔۔۔
- کاروائیوں میں مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقے آزاد کرا لئے گئے، غاصب صہیونیوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے، صہیونی فوجیوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں، نابلس میں ایک فلسطینی مجاہد شہید۔
- یمن کے شمالی شہر صعدہ میں طوفان الاقصٰی کی حمایت کے لئے ریلی کا انعقاد کیا اور یمنیوں نے اعلان کیہ کہ فلسطین جا کر صہیونی غاصبوں کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہیں۔
- مقبوضہ شہر عسقلان میں 15 صہیونیوں کی ہلاک
- مصر میں صہیونی سیاحوں کی بس پر گولی چلائی گئی، کم از کم چھ صہیونی ہلاک
- وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مطالبہ: عالم اسلام فلسطین کی حمایت کرے
- ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ جنرل محمد باقری نے طوفان الاقصٰی کے حق میں حمایتی بیان جاری کیا
- کچھ صہیونیوں کا خیال ہے کہ بدقسمتی نے ان کا گھر دیکھ لیا ہے!
- ہلاک ہونے والے صہیونی افسروں کی فہرست جاری کی گئی
- حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ فارمز میں تعینات صہیونی غاصبوں کے تین ٹھکانوں کو میزائلوں اور توپوں کا نشانہ بنایا
- صہیونی فوجی، حماس کے ہاتھوں مفتوحہ صہیونی بستیوں پر دوبارہ قبضے سے سے عاجز ہیں
- امریکہ نے اعلان کیا کہ حماس کی کاروائی میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں شواہد نہیں مل سکے ہیں
- صہیونی پیدل فوج کا ایک بریگیڈ کمانڈر فلسطینیوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا
۔۔
سینیچر کی شب غزہ کے نہتے عوام پر کیسے گذری؟
- القسام بریگیڈز کا صہیونیوں کی فوجی چوکی پر مکمل کنٹرول
- صہیونیوں کو مصنوعی سانس دینے کی امریکی کوششیں جاری
- نیتن یاہو اسپتال میں، کیا وہ طوفان الاقصٰی کے بعد اسپتال منتقل ہؤا ہے؟!
- یروشلم پوسٹ: 750 اسرائیلی ہنوز لاپتہ ہیں
- غاصب صہیونی فضائیہ عوامی رہائشی علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں
- غزہ میں برج الوطن کی عمارت صہیونی بمباری کی زد میں آگئی
- "عرین الأُسود" مقاومتی یونٹوں نے فلسطینیوں کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دی
- صہیونیوں نے اعتراف کیا کہ حماس نے 100 صہیونیوں کو قیدی بنا لیا ہے
- حماس: صہیونی قیدیوں کی تعداد ان کے تصور سے کہیں زیادہ ہے
- صہیونی سفارتخانے کا عملہ اردن چھوڑ کر چلا گیا / بھاگ گیا
طوفان الاقصٰی کے دوسرے روز کے واقعات
[آخری خبر سب سے پہلے اور پہلی آخر بال آخر میں]
20:40 | عبرانی ذرائع کی تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق، حماس کی کاروائی ميں اس وقت تک 750 صہیونی ہلاک، 2156 زخمی اور 750 لاپتہ اور 100 قیدی بنا لئے گئے ہیں؛ ان ذرائع کے مطابق 300 صہیونی زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
18:08 | غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ درجنوں بچوں سمیت 370 نہتے فلسطینی صہیونیوں کی بمباری کے نتیجے میں شہید اور 2200 زخمی ہوئے ہیں۔
16:02 | العالم نیٹ ورک کے مطابق، صہیونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس تحریک کی طرف سے شروع ہونے والی کاروائی طوفان الاقصٰی میں 600 صہیونی ہلاک اور 2000 افراد زخمی ہوئے ہیں
شبکه خبری العالم در خبری فوری به نقل از منابع خبری صهیونیستی اعلام کرد که شمار کشته های این رژیم بر اثر عملیات طوفان الاقصی جنبش حماس به 600 نفر و زخمی ها به 2000 نفر افزایش یافته است.
14:51 | صہیونی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ 600 صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔
14:51 | فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ترجمان مصعب بریم نے العالم کو بتایا: طوفان الاقصٰی کاروائی خطے اور دنیا کی سطح پر ایک تاریخی موڑ ثابت ہوگی۔ ہم پورے فلسطینی میں "میدانی طور پر" متحد ہیں، اور جہاد اسلامی سے وابستہ قدس بریگیڈز [حماس کے] القسام بریگیڈز شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔
14:44 | صہیونی وزارت صحت: 2000 اسرائیلی زخمی جنگ کے آغاز سے اب تک، اسپتالوں میں منتقل ہوئے ہیں۔
14:37 | عبرانی ریڈیو نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے۔
14:34 | صہیونی ذرائع نے غاصب ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لاپتہ افراد نیز غزہ میں قید کئے جانے والے صہیونیوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔
13:49 | الجزیرہ نیٹ ورک کو ایسی تصویریں اور ویڈیو کلپس ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے ایرز کے علاقے میں صہیونی فوج کی چھاؤنی میں داخل ہوکر کئی صہیونی افسروں اور سپاہیوں کو قیدی بنایا ہے، اور بہت سارے فوجی سازو سامان اور فوجی گاڑیوں پر بطور غنیمت قبضہ کرلیا ہے۔
13:49 | الجزیرہ نیٹ ورک کو ایسی تصویریں اور ویڈیو کلپس ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے ایرز کے علاقے میں صہیونی فوج کی چھاؤنی میں داخل ہوکر کئی صہیونی افسروں اور سپاہیوں کو قیدی بنایا ہے، اور بہت سارے فوجی سازو سامان اور فوجی گاڑیوں پر بطور غنیمت قبضہ کرلیا ہے۔
13:47 | فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصٰی میں داخلے سے روک لیا گیا اور انہوں نے طریق المجاہدین نامی شاہراہ پر نماز ظہر ادا کی۔
13:38 | القسام بریگیڈز: مجاہد کمانڈوز پانچ کشتیوں نے عسقلان میں کاروائی کرکے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا۔
13:37 | صہیونی ذرائع رپورٹ دی ہے کہ غاصب ریاست نے طوفان الاقصٰی کی رو سے، دنیا کے مختلف میں اپنے سفارتخانوں کو ریڈ الرٹ دی ہے اور اپنے سفراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رہائشگاہوں سے باہر نہ نکلا کریں۔
13:29 | فلسطینی مقاومت کے چار مجاہدین نے ایک صہیونی فوجی گاڑی پر قبضہ کرکے عسقلان کی طرف عزیمت کی تھی جہاں انہوں نے صہیونی فوجیوں سے جھڑپوں میں 15 صہیونی فوجیوں اور صہیونی بستی نشینوں کو ہلاک کر دیا اور خود بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ ان جھڑپوں سے پہلے ہی صہیونی بستی نشین بری طرح خوفزدہ ہوئے تھے۔
13:15 | مصر میں اسکندریہ کے مقام پر ایک مصری پولیس اہلکار نے صہیونی سیاحوں کی بس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں فوری طور پر دو صہیونی ہلاک ہوگئے۔ [شام کے وقت کی رپورٹوں کے مطابق صہیونی ہالکین کی تعداد چھ تک پہنچی ہے]۔ اس کاروائی میں کئی دوسرے صہیونی سیاح زخمی بھی ہوئے۔
13:07 | القسام بریگیڈز کے ترجمان نے ملت فلسطین اور امت مسلمہ کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ طوفان الاقصٰی کی کاروائیوں میں شامل ہو جائیں۔
13:00 | جہاد
اسلامی تحریک سے وابستہ القدس بریگیڈز کی "جنین یونٹ" کے کمانڈر "احمد
عواودہ" [8اکتوبر کی] صبح کے وقت نابلس کے مغرب ميں واقع صہیونی بستی
"شافی شمرون" میں ایک جہادی مشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
12:47 | صہیونی ذرائع نے جنوبی عسقلان میں مفکیم کے علاقے میں داخل ہونے والے مسلح افراد کے ساتھ صہیونیوں کی جھڑپوں میں 15 صہیونیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
12:37 | اسکندریہ میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 صہیونی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے خبر دی ہے کہ صحرائے سینا کے علاقے میں بھی گولی چلنے کے نتیجے میں 6 صہیونی ہلاک ہو گئے ہیں۔
12:35 | عبرانی ذرائع نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کے اراکین نے ایک اسرائیلی گاڑی روک لی اور سوار ہوکر فوری طور پر اسدود کے علاقے میں داخل ہوئے، جہاں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
12:26 | القسام بریگیڈز نے اپنا پرچم کیسوفیم نامی اسرائیلی چوکی پر لہرا دیا۔
12:18 | شمال مغربی غزہ پر صہیونیوں کی بمباری جاری رہی۔
12:18 | صہیونی فوجی ریڈیو کے مطابق گھبراہٹ کا شکار صہیونی فوجیوں نے اپنے ایک ساتھی کو ہلاک کر دیا۔
12:11 | بن گوریون ائیرپورٹ پر مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ وہ جلد از جلد فلسطین سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
12:05 | نوآباد بستیوں میں مقیم صہیونیوں نے تل ابیب میں پلے کارڈ اٹھا کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ منتقل کئے جانے والے صہیونیوں کی فہرست فورا جاری کی جائے۔
11:41 | حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں اپنے خیمے دوبارہ لگا دیئے ہیں۔ صہیونیوں نے صبح کے وقت اس مقام پر لگے خیموں پر بم برسائے تھے۔
11:38 | القسام بریگیڈز: ہم نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف بر سرپیکار مجاہدین کے لئے سامد رسد پہنچا دیا ہے۔
11:35 | فرانس پریس: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں کو فوری خالی کر رہی ہے۔
11:17 | صہیونیوں نے اپنے زخمیوں کی تعداد 1864 بتائی ہے جن میں 19 افراد قریب الموت ہیں اور 326 افراد کی حالت نازک ہے۔
11:11 | صہیونیوں نے پولیس کے ان اہلکاروں کی تصویریں شائع کردیں جو مقاومت کے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110