8 ستمبر 2022 - 09:13
الناصری: شیعہ مذہب کی طرف لاکھوں لوگوں کا رجحان امام حسین (ع) سے واقفیت بڑھانے کا نتیجہ ہے

النجباء اسلامی مزاحمتی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے لاکھوں لوگوں کے شیعیت کی طرف رجحان پیدا کرنے کو امام حسین (ع) اور اربعین سے واقفیت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا: آج ہمیں اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو دنیا کے لیے بیان کرنا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا- کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین یوسف الناصری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: عراق مقدسات اور انبیائے الہی کی سرزمین ہے۔

النجباء اسلامی مزاحمت کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم اہل بیت(ع) کے افکار کا دفاع کرتے ہیں جو کہ بہترین افکار ہیں، کہا: امیرالمومنین(ع) کی اطاعت شیعوں کے لیے عزت اور برکت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم(ص) کے بعد سب سے زیادہ عادلانہ حکومت امام علی(ع) کی حکومت تھی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین النصاری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے قیام کے وقت اعتراف کیا تھا کہ ہم عراق کو تباہ کرکے ہی اپنا ارادہ مسلط کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا: موجودہ صورتحال میں بھی عراق کو سکون کی سانس نہیں لینے دیتے۔

 النجبا اسلامی مزاحمت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے، کہا: عراق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس سازش کا حصہ ہے جو استکباری دنیا امام زمانہ علیہ السلام کے خلاف کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہر نجف حوزہ علمیہ کا مرکز ہے مزید کہا: شیعہ سو سال سے زیادہ عرصے سے اپنے عقائد کا دفاع کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین النصاری نے تاکید کی: عراق اربعین کے سب سے بڑے پیدل مارچ کی میزبانی کرتا ہے اور دشمن لوگوں کو اس روحانی سفر میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لاکھوں لوگوں کا شیعیت کی طرف رجحان پیدا کرنا امام حسین (ع) اور اربعین سے واقفیت کا نتیجہ ہے کہا: آج ہمیں اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے بیان کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہر سال امام حسین علیہ السلام کے لیے دس ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں اور ان کے چاہنے والے اس خرچ کو برداشت کرتے ہیں، کہا: امام حسین علیہ السلام کی برکت سے ہر سال اربعین کی پیدل مارچ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین النصاری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم عدل الہی کی حکومت کے تحقق کی راہ پر گامزن ہیں، کہا: رہبر معظم کے سائے میں اسلامی مزاحمت پرچم حق کو امام زمانہ کے ہاتھ میں دینے کے لیے تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242