اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی میڈیا نے گذشتہ 8 برسوں سے سعودی شاہی رژیم کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بننے والے مظلوم عوام کو خوراک و ادویات پر مبنی امدادی سامان کی ترسیل کے لئے سائبر کمپین کا آغاز کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کی جانب سے شروع کی جانے والی اس کمپین میں انسانی بنیادوں پر سوال اٹھایا گیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے مظلوم یمنی عوام کے سخت ترین زمینی، ہوائی و سمندری محاصرے کے آٹھویں سال میں داخل ہو جانے کے باوجود کیا مظلوم یمنی عوام کو ادویات و غذاء پر مبنی امدادی سامان ارسال نہیں کیا جانا چاہئے؟!
دوسری جانب بچوں و خواتین کے حقوق کی یمنی تنظیم انتصاف نے بھی عالمی یوم انسانی حقوق کے حوالے سے نشر ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں گذشتہ 7 برسوں سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا شکار یمنی بچوں و خواتین کی ابتر صورتحال سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 26 مارچ 2015ء سے لے کر آج تک جارح سعودی فوجی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 2 ہزار 412 یمنی خواتین شہید اور 2 ہزار 825 زخمی ہوئیں جبکہ اس دوران کم از کم 3 ہزار 825 یمنی بچے شہید اور 4 ہزار 157 زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242