اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ صہیونی کی چھوٹی سی حرکت بھی ہماری مسلح افواج، انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج ایرانی آرمی کے قومی دن (18 اپریل کو) کی مناسبت سے ایرانی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں منعقدہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی معمولی سی حرکت ہماری مسلح افواج، انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر صہیونی رجیم ہمارے خلاف ذرا سی بھی حرکت کرے تو ہماری مسلح افواج صیہونی حکومت کے مرکز کو نشانہ بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے دو بازو کے طور پر ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران کے درمیان بھائی چارہ، دوستی اور اتحاد منفرد اور بے نظیر ہے۔
صدر رئیسی نے ایرانی مسلح افواح کی بہت سی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں طاقت کا سب سے اہم جزو انقلابی لوگ ہیں۔ آج ہماری عسکری صلاحیتیں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں مشہور اور بے نظیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے پابندیوں سے فائدہ اٹھایا اور بااختیار بن گئی اور آج ہماری فوجی صنعت ملک میں بہترین حالت میں ہے لہذا ہمیں اپنی فوجی صنعت کو ملکی صنعتوں میں استعمال کرنا ہوگا۔
رئیسی نے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ اگر آپ خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں تو جان لیں کہ تمہاری ذرا سی حرکت بھی ہماری مسلح افواج اور ہماری انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242