12 اپریل 2022 - 14:51
حکومت ہندوستان کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر نے کہا ہے کہ حکومت ہندوستان کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے سلسلے میں جان بوجھ کر غلط پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوربہ مفتی نے کہا کہ حکومت ہندوستان کا یہ پروپیگنڈہ سراسر غلط ہے کہ کشمیری مین اسٹریم اور مسلمان ، پنڈتوں کی کشمیرسے ہجرت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، ہندوستانی حکومت نہیں چاہتی کی یہ من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہو۔

کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے آج منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں شوپیاں کے حرمین میں اس کشمیری پنڈت کے گھر جانے سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند کردیا گیا جس پر حملہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شوپیاں میں رواں ماہ کی چار تاریخ کو کچھ بندوق برداروں نے ایک کشمیری پنڈت کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ زخمی ہو گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242