28 مارچ 2022 - 15:47
کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا متنازعہ قومی نصاب کیخلاف احتجاج کا اعلان

ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ متنازعہ نصاب کے حوالے سے 27 مارچ سے 2 اپریل تک ہفتہ نصاب منارہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا رضا، رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے خون سے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 اگست 2020 کو وزارت مذہبی امور نے امت مسلمہ میں رائج درود پاک کو بدلنے کی کوشش کی۔ وزارت مذہبی امور کے اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسی قانون سازی سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی شعیہ کو ہاتھ باندھ کر نماز یا کسی سنی کو ہاتھ کھلے رکھ کر نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ متنازعہ نصاب کے حوالے سے 27 مارچ سے 2 اپریل تک ہفتہ نصاب منارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو متنازعہ نصاب کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔ متنازعہ نصاب کیخلاف 2 اپریل کو کوئٹہ جبکہ 10 اپریل کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنسز منعقد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242