23 مارچ 2022 - 08:21
صدر رئیسی نے یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی

صدر ایران نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں انہیں یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صدر عارف علی اور وزیراعطم عمران خان کے نام ارسال کیے جانے والے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایران نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام میں، دونوں برادر اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا اور اس میں پائیداری بھی آئے گی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام صدر ایران کے تہینتی پیغام میں، دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242