4 مارچ 2022 - 19:02
دہشتگرد عناصر کو سختی سے کچلے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں

اپنے ایک مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی نے مذموم عناصر کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، دہشتگردوں کیساتھ لچک آمیز رویہ ملک و قوم کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور امامیہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا غیر معمولی ضیاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع نے اٹھایا، مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو امدادی کارروائیوں میں فوری حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی نے مذموم عناصر کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ لچک آمیز رویہ ملک و قوم کے لئے خطرات پیدا کر رہا ہے، دہشت گرد عناصر کو سختی سے کچلے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242