26 فروری 2022 - 13:37
ZEEمیڈیا نیٹورک کی طرف سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی توہین

آغا صاحب نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت ہے جس نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ZEEمیڈیا نیٹورک کی طرف سے جموں و کشمیر کے حالات اور عسکریت پسندی کے حوالے سے تیار کی گئی دستاویزی فلم میں رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ کی تصویر کو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی علامت کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

آغا صاحب نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت ہے جس نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا امام خمینی ؒ کی انقلابی تحریک مکمل طور پر عسکری اور مسلح عنصر سے مبرا ہے اور خالصتاً ایک عوامی انقلاب ہے آٖغا صاحب نے ZEEمیڈیا نیٹورک کے اس طرز عمل کو مذموم قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242