اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ویانا میں آٹھویں مذاکراتی دور کے تحت دوطرفہ اور کثیر فریقی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں ایران کے سینیر مذاکرات کار علی باقری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریکہ مورا کے علاوہ چین اور روس کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اسکے علاوہ معاہدے کے تین یورپی فریقوں کے نمائندوں نے بھی مذاکرات میں ایران کے نمائندے علی باقری سے ملاقات کی۔ طے یہ پایا ہے کہ ملاقات اور بات چیت کا یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بنیادی مقصد سے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور گزشتہ ہفتے پیر کو ایران کے سینییر مذاکرات کار علی باقری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریکہ مورا کی ملاقات سے شروع ہوا ہے۔
ایران نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ امریکہ چونکہ معاہدے سے باہر نکل کر قانونی خلاف ورزی کا مرکتب ہوا ہے، اس لئے لازمی ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے کے ساتھ معاہدے میں لوٹے اور ساتھ میں یہ بھی ضمانت دے کہ وہ دوبارہ اس معاہدے سے خارج نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242