اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ملک بھر میں یکم تا دس جنوری عشرہ تکریم شہدا منایا جارہا ہے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھرکی طرح کراچی ڈویژن و ضلعی دفاتر میں کارکنان و ذمہ داران سے آن لائن خطاب کیا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قاسم سلمانی، شہید مہندس مہدی ان کے رفقا و دیگر شہدائے ملک و ملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہر سال عشرہ تکریم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعدعالمی استکباری قوتوں نے ایک نیا مشرق وسطی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا جس کا مقصد مسلم ممالک کو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنا تھا۔سویت یونین کی تقسیم کے بعد امریکہ سپر پاور کے طور پر نمودار ہوا۔نیو ورلڈ آرڈر کی تکمیل کے لیے امریکہ نے اس خطے میں جنگیں شروع کیں۔ ہماری خوش بختی تھی کہ ایران میں ایک ایسی الہی طاقت نے انقلاب برپا کیا جو انبیا کے راستوں پر چلتے ہوئے عالمی استعماری قوتوں سے ٹکرانا جانتی تھی۔عالمی استکبار کے خلاف ڈٹنے کاحوصلہ صرف اس قیادت کو حاصل ہوتا ہے جس کے دل میں خدا کے سوا کسی کا خوف نہ ہو۔انقلاب ایران کے قائد امام خمینی وہ شخصیت تھے جنہوں نے مظلومین کو قوت عطا کی۔ان کی تربیت میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ائی اور شہید قاسم سلمانی جیس شخصیات نے پرورش پائی۔ حاج شہید قاسم سلمانی پوری دنیا کے مظلومین کے لیے ڈے رہے۔وہ کربلائی فکر کے پیرو تھے۔ان کی شخصیت نے نظام ولایت فقیہ میں جنم لیا۔وہ اولیا کی صفات رکھتے تھے۔ دنیا بھر کے جرنیلوں کے لیے وہ رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے عالم اسلام کے خلاف امریکہ کے مذموم عزائم اور ورلڈ آرڈر کو ناکام بنایا۔ امریکہ کی شکست دراصل عالم اسلام کی فتح کا شادیانہ تھی۔سپر پاور کے زعم میں مبتلا امریکہ کو اگر لگام نہ ڈالی جاتی تو وہ مسلمان ریاستوں کو ٹکرے ٹکرے کردیتا۔غلیل اور پتھروں سے دشمن کا مقابلہ کرنے والے فلسطینوں کو شہید قاسم سلمانی نے انہیں ڈرون و مزائیلوں کی جدید ٹیکنالوجی سکھائی۔انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔وہ پاکستان کے دشمنوں کی ناکامی چاہتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو شہید قاسم سلمانی سے عشق ہے۔ قاسم سلمانی کا امت مسلمہ پر احسان ہے کہ اس نے کربلا معلی اور شام کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کی۔شہید قاسم سلمانی کی جرات و استقامت کے نتیجے میں گریٹر اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کا خواب دیکھنے والی ریاست اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے۔داعش کو اگر شام میں بدترین شکست نہ دی گی ہوتی تو ان کا اگلا ہدف پاکستان کی سرزمین ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242