30 دسمبر 2021 - 16:28
پاکستان کی قومی ایر لائن پی آئی اے نے لاہور مشہد پرواز پھر سے شروع کردی

پاکستان کی قومی ایر لائن پی آئی اے نے لاہور مشہد پرواز پھر سے شروع کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ارشد ملک نے بتایا ہے کہ پانچ سال کے وقفے کے بعد ہماری پہلی پرواز بدھ کو لاھور سے مشہد کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ لاھور مشہد اور کراچی مشہد ہفتہ وار پروازوں کا شیڈول عنقریب جاری کردیا جائے گا۔

توقع ہے کہ مشہد کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے سے زائرین اور سیاحوں کو فائدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242