ایران کے صدر احمدی نژاد نے امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عنقریب  سولہ انجنوں والے راکٹ کے ذریعہ اپنا سیٹلائٹ روانہ کرے گاجو 700 کلو میٹر فضا میں سٹلائٹ کو لے جائے گا انھوں نے کہا کہ اگر ایرانی عوام ایک ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کا پختہ عزم کرلیں تو دنیا کی کوئي طاقت انھیں روک نہیں سکتی، صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ بشریت کے ساتھ ہمدردی کی ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام عظیم اسلامی و ایرانی ثقافت کی علمبردار ہے جس نے امن و صلح کے لئے دنیا میں اپنا اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام  ہمیشہ ظالم و ستم گر کے خلاف اور مظلوم کے حامی رہے ہیں اور اس کی واضح مثال مسئلہ فلسطین ہے جہاں بڑی اور سامراجی طاقتیں اسرائیل کی حامی ہیں لیکن ایرانی عوام فلسطین کی مظلوم قوم  کی مسلسل حمایت کررہے ہیں ۔