اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ خوزستان کے انٹیلی جنس ادارے میں امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے ملک کی جنوب مغربی سرحدوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اینٹی سیکورٹی ٹیم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس اینٹی سیکیورٹی اسلحہ اور گولہ بارود اسمگلنک کرنے والی ٹیم پر کاری ضرب لگائی گئی اور اس سے درجنوں ہتھیار ضبط کر لیے گئے۔
وزارت انٹیلی جنس نے ملک کے عزیز اور ذہین لوگوں، خاص طور پر معزز سرحدی باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کوئی بھی مشکوک سیکورٹی کیس نظر آئے تو وہ وزارت انٹیلی جنس کے پریس آفس کے نمبر113 پر کال کریں۔
واضح رہے کہ خوزستان صوبے کے شلمچہ اور چذابہ میں 2 سرحدی ٹرمینل ہیں اور عراق کے ساتھ 500 کلومیٹر سے زیادہ زمینی اور سمندری سرحدیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242