اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی مذکورہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں لوگوں کے لئے خوراک کا انتظام نہ کیا گیا تو اس سال کے آخر تک صحیح خوراک سے محروم لوگوں کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ اٹھائیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
ادارہ فاؤ نے افغانستان میں زراعت و کاشتکاری اور مویشی پالن کی حمایت اور ان سے متعلقہ سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مختلف شعبوں کو سرگرم رکھا جانا ضروری ہے تاکہ اس ملک میں معاشی بدحالی کی روک تھام کی جا سکے۔
خوراک کی عالمی تنظیم نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کے ساتھ کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر افغانستان کو نقد امداد کی بھی اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242