اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں تعینات ایرانی سفیر نے اعلان کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ"حسین امیر عبداللہیان" اس ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بات بھارت میں ایرانی سفیر علی چیگینی نے پیر کے روز بھارتی میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دور صدارت میں دو طرفہ تعلقات اعلیٰ سطح پر پہنچنیں گے۔
چگینی نے مزید بتایا کہ قریب مستقبل میں ایران اور ہندوستان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کے آغاز کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ 'امیر حسین عبداللہیان' اس مہینے کے آخر تک بھارت کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ ایران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں شرکت کریں گے یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا۔
چگینی نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ہمارس پاس کوئی پابندی نہیں ہے، اور یہ ملک ہمیشہ ہمارے تیل کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک رہا ہے۔ایران پہلا ملک تھا جس نے اس ملک کو ڈالر یا دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے بجائے روپے (ہندوستانی کرنسی) میں تیل برآمد کیا اور اس کا مطلب اس ملک کی کرنسی کو بین الاقوامی کرنسی کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہندوستان ایران سے تیل کی درآمدات کو دوبارہ شروع کرے اور ایران کی اعلی صلاحیت کی وجہ سے ہندوستان کو تیل اور گیس اور یہاں تک کہ پیٹرو کیمیکل مصنوعات اور دیگر غیر تیل مصنوعات کی برآمدات کا امکان بھی ہے۔
2018 اور 2019 میں ایران اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارت 17 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور تیل کی تجارت کے دوبارہ شروع ہونے سے 30 - 35 بلین ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242