29 اکتوبر 2021 - 16:39
کانگو کنشاسا میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نمائندے کی آیت اللہ رمضانی سے ملاقات+ تصاویر

اس ملاقات میں کانگو میں اسمبلی کے نمائندے نے کانگو کنشاسا میں شیعوں کی صورتحال کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کانگو میں اسمبلی کے مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کانگو کنشاسا میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین علی حسن ماسامپو العاملی نے قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں کانگو میں اسمبلی کے نمائندے نے کانگو کنشاسا میں شیعوں کی صورتحال کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کانگو میں اسمبلی کے مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔
آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات میں قم میں مقیم کانگو کے طلاب کے ساتھ اسمبلی کے تعاون اور سنی علماء کے ساتھ شیعہ علماء کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: کانگو میں شیعہ علماء کے اہل سنت کے علماء کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لہذا ضروری ہے کہ علماء اسلام کی ایک یونین تشکیل پانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242