26 اکتوبر 2021 - 16:22
پاکستانی وزیر خارجہ کا تہران دورہ، اپنے ہم منصب سے کی ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزارت خارجہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاہ محمود قریشی جو سفارتی وفد کی سربراہی میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج سہ پہر اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ امور اور مشترکہ سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کل افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ایک روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کے چھ ہمسایہ ممالک اور روس کے وزرائے خارجہ حصہ لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242