23 اکتوبر 2021 - 15:37
دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے: ایرانی اہلسنت عالم دین

عبد الرحمن مطہری نے کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اہلسنت عالم دین نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔

مولوی عبدالرحمن مطہری نے کہا کہ دشمن اور عالمی سامراج مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے ساتھ اپنے دشمنانہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد، اخوت اور ہمدردی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ان کے ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی تمام مومنین اور مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اور یہ کسی مخصوص ملک اور علاقے تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے اور اس سلسلے میں بہت سی روایات ہیں جو مسلمانوں کے اتحاد اور ہمدردی کو برقرار رکھنے کی راہ میں ایک چراغ ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242