11 اکتوبر 2021 - 16:08
ایران نے عراق کو کامیاب پارلیمانی انتخابات پر مبارکباد پیش کی

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت اور عوام کو اس ملک میں کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت اور عوام کو اس ملک میں کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عراقی پارلیمنٹ کے ممبران کے اتحاد اور یکجہتی سے عراق میں ایک نئی حکومت کے قیام کا مشاہدہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، گزشتہ کی طرح عراق کی حمایت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی کثیر الجہتی تعاون کے راستے میں تعاون پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ عراقی ہائی الیکٹورل کمیشن (سی ای سی) نے آج (پیر) کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق کل کے پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242