اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے محکمہ کسٹم کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان سے 10 لاکھ کورونا ویکسین پر مشتمل ایک کھیپ ایران پہنچی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین کی ترسٹھویں کھیپ پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کھیپ صبح تین بجے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچی اور اس کے بعد ضروری کاغذی کاروائی کے بعد وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی۔
ہندوستان نے اپنے دوست ملک ایران کو دس لاکھ کورونا ویکسین تحفے میں دیئے ہیں۔
ویکسین کی اس کھیپ کے ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ہی 8 کروڑ کورونا ویکسین کے ڈوز درآمد کئے جا چکے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ہندوستان سے، کوی شیلڈ نام کی ایک لاکھ پچیس ہزار ویکسین ڈوز گزشتہ سال درآمد کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242