اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حوزہ علمیہ قم کے بلند پایہ استاد، برجستہ عالم دین ،فلسفی ،عارف باللہ آیت اللہ علامہ حسن زادہ عاملی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے حضرت ولی العصر( عج)، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مدظلہ، حوزہ علمیہ قم کے اساتید و طلاب اور مرحوم کے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
آغا صاحب نے آیت اللہ حسن زادہ عاملی کی گرانقدر تدریسی خدمات اور تدریسی صلاحتیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرصہ دراز تک حوزہ علمیہ قم میں مصروف خدمت رہے اور ہزاروں طلاب نے ان سے شرف تلمذ حاصل کیا جو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مصروف خدمت دین ہیں مرحوم رہبر معظم کے غیر معمولی مداح تھے اور انقلاب اسلامی سے غیر معمولی محبت و عقدیت کی بنا پر رہبر معظم کے نزدیک قدر و منزلت رکھتے تھے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے تمام مراجع کرام علمائے دین اور فقہائے عظام کی صحت و سلامتی اور عمر درازی کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242