12 ستمبر 2021 - 17:34
علامہ شہنشاہ نقوی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو گرفتار کرکے شہر بدر کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 ٹو میں خطاب کرنا تھا، انتظامیہ کی جانب سے علامہ شہنشاہ نقوی کو مجلس بھی نہیں پڑھنے دی گئی، ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو گرفتار کرکے شہر بدر کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب گرفتاری کے خلاف سینکڑوں افراد ڈی چوک پہنچ گئے ہیں جہاں پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲