2 ستمبر 2021 - 17:17
سید علی شاہ گیلانی کے سانحہ ارتحال پر آغا حسن کا اظہار صدمہ

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تحریک حریت کے خانہ محبوس قائدجناب سید علی شاہ گیلانی کی سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ لواحقین و پسماندگان سے تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تحریک حریت کے خانہ محبوس قائدجناب سید علی شاہ گیلانی کی سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ لواحقین و پسماندگان سے تعزیت پیش کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ جناب گیلانی صاحب مزاحمت کے ایک ستون اور مدبر و مفکر حریت رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقتدر عالم دین بھی تھے مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات ایک کھلی کتاب کی مانند ہے انھوں نے کہا کہ حالت اسیری میں موصوف کی وفات کشمیری قوم کے لئے ایک بڑا دلخراش سانحہ ہے۔

آغا حسن نے کہا کہ موصوف کی ضعیف العمری و ناسازگار صحت کے باوجود حکومت نے جناب گیلانی صاحب کو خانہ محبوس رکھ کر انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کیا .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲