12 اگست 2021 - 14:29
ظلم اور جبر کے سامنے سر نہ جھکانا ہی معرکہ کربلا کی روح ہے:علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا والوں نے مختصر تعداد میں ہونے کے باوجود یزیدیت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا والوں نے مختصر تعداد میں ہونے کے باوجود یزیدیت کے غرور کو خاک میں ملا دیا نواسہ رسول نے دین کو تحریفات سے بچانے کے لئے کربلا کے میدان میں دین کے شجر کی آبیاری اپنے پاک خون سے کی امام حسین علیہ السلام نے درس دیا کہ ظلم اور جبر کے مقابلے میں سر نہ جھکانا ہی معرکہ کربلا کی روح ہے آج بھی سامراجی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے عزم حسینی اور جزبہ انصار حسینی کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲