اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 114 انٹرنیشنل ایوارڈ کی اختتامی تقریب 9 اگست 2021 بروز پیر کو آفلاین اور آنلاین اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 دینی اور قرآنی اداروں، مبلغین اورقرآنی فعال افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ 114 انٹرنیشنل ایوارڈ کی کال اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں دی گئی تھی۔ جس کے بعد دنیا بھر سے پانچ سو سے زیادہ افراد نے اس میں حصہ لیا۔