اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "محی الدین یاسین" نے علامہ سید ابراہیم رئیسی کے نام ایک پیغام میں اپنی اور ملیشین عوام اور حکومت کیجانب سے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ان کی فتح پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ملائیشیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کئی سالوں سے قریبی شراکت دار ہیں؛ فعال معاشی تعاون سے لے کر عوام کے درمیان تعلقات تک وسیع پیمانے پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یاسین نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کثیرالجہتی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، غیر وابستہ ممالک کی تحریک اور آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کے گروپ کے رکن ہیں جو ان تنظیموں میں بھی مل کر کام کریں گے۔
ملیشین وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کی فراہمی و نیز دنیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے سلسلے میں ایران اور ملایشیاء کے درمیان تعاون کی تقویت میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲