13 جون 2021 - 21:39
کابل کے بم دھماکے میں جو فنکار شیعہ لڑکیاں شہید

طیبہ موسوی اور فاطمہ محمدی افغان فلم کی دو ملازم تھیں جنہوں نے حالیہ دنوں افغان فلم میں ملازمت اختیار کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان وزارت اطلاعات و ثقافت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ شام کو مغربی کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں افغان فلم کی دو ملازم دو لڑکیاں شہید ہو گئی ہیں۔
طیبہ موسوی اور فاطمہ محمدی افغان فلم کی دو ملازم تھیں جنہوں نے حالیہ دنوں افغان فلم میں ملازمت اختیار کی تھی۔
ان کی موت پر سوشل میڈیا میں وسیع پیمانے پر ردعمل اظہار کیا گیا اور بہت سوں نے ان لڑکیوں کی تصاویر شیئر کر کے ان کی شہادت پر افسوس کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شام کو یہ دونوں لڑکیاں مسافر گاڑی سے واپس گھر کی طرف روانہ تھیں کہ مغربی کابل میں ان کی گاڑی کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں سات افراد مارے گئے اور چھے زخمی ہوئے۔ تاحال کسی دھشتگرد گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲