13 جون 2021 - 12:04
رہبر انقلاب کے نام اہل سنت کے ائمہ جمعہ جماعت کا خط؛ انتخابات میں بھرپور شرکت کا اعلان

رہبر انقلاب اسلامی کے نام صوبہ گلستان کے آ‏ئمہ جمعہ و جماعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اہلسنت عوام ہمیشہ کی طرح آپ کے فرامین اور ہدایات کی پیروی کرتے رہیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ گلستان کے دوسو سے زائد اہلسنت علمائے کرام اور آئمہ جمعہ و جماعات نے ایک خط کے ذریعے، انتخابات میں بھرپور مشارکت، انقلاب اسلامی، ولایت فقیہ اور امام خمینی (رہ) کی امنگوں سے وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام صوبہ گلستان کے آ‏ئمہ جمعہ و جماعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اہلسنت عوام ہمیشہ کی طرح آپ کے فرامین اور ہدایات کی پیروی کرتے رہیں گے اور اتحاد اسلامی کا ثبوت پیش کرتے ہو‏ئے، سن دوہزار اکیس کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ دنوں اپنے ایک خطاب میں، فرمایا تھا کہ معاشرے کی موجودہ مشکلات اور مسائل کا حل انتخابات میں عوامی کی بھرپور شرکت میں مضمر ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲