12 جون 2021 - 16:10
ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام "فلسطین اور اسلامی اتحاد میں امام خمینی کا کردار" ویبنار کا انعقاد

آج بروز ہفتے کو اسلام آباد میں پاکستانی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے زیر اہتمام میں "فلسطین اور اسلامی اتحاد میں امام خمینی (رہ) کا کردار" کے عنوان کے تحت ایک وبینارکا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے متعدد سیاسی، مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے اتحاد سے متعلق اسلامی انقلاب کے بانی کے خیال کو عالم اسلام کیلئے ایک باوقار طرز زندگی سمجھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (ہ) کے خیالات، صرف ایرانی قوم تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمان، اتحاد کیلئے آپ کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، آج بروز ہفتے کو اسلام آباد میں پاکستانی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے زیر اہتمام میں "فلسطین اور اسلامی اتحاد میں امام خمینی (رہ) کا کردار" کے عنوان کے تحت ایک وبینارکا انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس وبینار میں ممتاز شیعہ اور سنی شخصیات، صحافیوں اور سیاسی پارٹی کے رہنماؤں نے حصہ لیا تھا۔

ایم ڈبیلو ایم کے سربراہ راجہ علامہ "ناصر عباس جعفری"، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ "صاحبزادہ حامد رضا"، جماعت اسلامی پارٹی کے نائب سربراہ "معراج الہدی"، ممتاز پاکستانی صحافی "مظہر برلاس" اور پاکستان میں قائم فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ "صابر ابو مریم" نے تقریریں کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام خمینی ایک ایسی شخصیت ہیں کہ تاریخ کبھی آپ کو فراموش نہیں کرے گی؛ یک ایسے رہنما جنہوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ دنیا کی تمام حریت پسند اقوام بشمول اسلامی معاشرے کو مزاحمت، خود قربانی، ہمدردی اور اتحاد کا سبق سکھایا اور آج دنیا کی اقوام ان کے نظریات کی پیروی کرنے کا اعتراف کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی اسلامی انقلاب نے بدستور مغرب کی سازشوں اور ناجائز صہیونی ریاست کے شیطانی خیالات سے مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲