اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور میں جماعتِ اسلامی کے القدس ملین مارچ سے ٹیلیفونک خطاب میں اسماعیل ہنیہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کا موقف بہترین ہے، اور ہم حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ فلسطین اور القدس کی حمایت و حفاظت ہم سب پر فرض ہے، ہم بیت المقدس کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پوری امت پر قبلہ اوّل کی حفاظت فرض ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین اور بالخصوص غزہ کے خلاف صیہونیوں کی حالیہ جارحیت و دہشتگردی کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں پر زور عوامی مظاہرے ہوئے اور جنگ بندی کے لئے پاکستانی حکام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی میں فعال کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲