اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کاوہ پارس پولدنگ کے چیف ڈاریکٹر نے کہا: کاوہ پارس ہولڈنگ کے چیف ڈاریکٹر نے کہا: "مستضعفین فاؤنڈیشن کی کوششوں سے "آئل ویل ڈرلنگ سیمنٹ" جو گہرے کنوؤں سے بڑے پیمانے پر تیل نکالنے میں استعمال کی جاتی ہے کی ایران میں پیداوار شروع ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں واحد ایسا ملک ہے جو اس سیمنٹ کی کثرت سے تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
"ہاشم نظم آبادی" نے مزید کہا: "آئل ویل ڈرلنگ سیمنٹ" تیل کی صنعت میں استعمال کی جانے والی ضروریات میں سے ایک ہے، اور اس فاؤنڈیشن نے اس کی فیکٹری کو دوبارہ بروئے کار لا کر اس کی پیداوار میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ سیمنٹ ، جو فی الحال مستضعفین فاؤنڈیشن کے تحت ایک فیکٹری میں تیار کی جا رہی ہے، اس کے پیداواری طریقہ کار کی وجہ سے ایک انوکھا پروڈیکٹ ہے جو ایرانی ڈرلنگ صنعت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔"
نظم آبادی نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس پروڈیکٹ کی تیاری کے ساتھ "آئل ویل ڈرلنگ سیمنٹ" کی درآمد کی ضرورت ختم ہو چکی ہے، کہا: اس وقت اس کمپنی میں یہ پروڈیکٹ مختلف گریڈز (اے ، بی ، ڈی ، ای ، جی) کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے اور اندرونی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دوسرے ممالک میں بھی برآمد کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے ڈاریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص نوعیت کی سیمنٹ کہ جو تیل کی بہت ساری صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے ایرانی انجینیرز اور اسپیشلیسٹ افراد کے صلاحیتوں اور توانائیوں سے تیار کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲