29 مئی 2021 - 18:28
انڈونیشیا نے ایرانی آئل ٹینکر "ہارس" رہا کر دیا

انڈونیشیا جس نے 24 جنوری سے ایرانی آئل ٹینکر 'ہارس' کو انڈونیشیا کے پانیوں میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا، 125 دن کے بعد رہا کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا نے24 جنوری سے انڈونیشیا کے پانیوں میں ضبط کئے گئے ایرانی آئل ٹینکر 'ہارس' جو ایرانی قومی تیل کمپنی سے متعلق ہے، کو رہا کر دیا۔

انڈونیشیا جس نے 24 جنوری سے ایرانی آئل ٹینکر 'ہارس' کو انڈونیشیا کے پانیوں میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا، 125 دن کے بعد رہا کردیا۔

انڈونیشیا کے ذریعے زیر حراست میں لیے جانے والا آئل ٹینکر گزشتہ روز ایرانی اعلی حکام کی بھرپور حمایت اور وزارت خارجہ کی جد وجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کے مراحل کو کامیابی سے گزرنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا۔

ہارس آئل ٹینکر کے تجربہ کار عملے نے اہلکار مشکلات برداشت کرنے اور اپنے کنبے سے دور رہنے کے باوجود، قومی مفادات کے دفاع میں اور ملک کی تیل مصنوعات کی برآمدات کو برقرار رکھنے کی غرض سے مزاحمت کر کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم تھے۔

یہ جہاز اب اپنے مشن کو دوبارہ شروع کرچکا ہے اور تکمیل کے بعد ملک کے پانیوں میں واپس آجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲