29 مئی 2021 - 10:03
کورونا متاثرین کے لئے 300 ڈاکٹروں کی ٹیم مفت طبی مشورے کے لئے تشکیل دی گئی

کورونا متاثرین ٹول فری نمبر 1800-889-2729 کے ذریعہ دنیا کے ماہر ڈاکٹروں سے کسی بھی وقت رابطہ کرکے مشورہ کرسکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کورونا متاثرین کے لئے احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل اور الامام ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف ملکوں کے تقریبا 300 ماہر ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔ کورونا متاثرین ٹول فری نمبر 1800-889-2729 کے ذریعہ دنیا کے ماہر ڈاکٹروں سے کسی بھی وقت رابطہ کرکے مشورہ کرسکتے ہیں۔ کورونا کےعلاوہ دیگر متعدی امراض میں مبتلا افراد بھی ٹول فری نمبر پر کال کرکے نسخہ شفا دریافت کرسکتے ہیں ۔ دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر جو مختلف ملکوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں ,ان سے ٹول فری نمبر پر رابطہ کرکے مریض اپنی تکلیف کا حل پاسکتا ہے ۔یہ طبی سروس فی سبیل اللہ 24 گھنٹے دستیاب رہے گی ۔ مریض کو ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کرنے کےعوض کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲