اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقیوں کی ایک بڑی تعداد نے آج یوم نکبت کے موقع پر اور فلسطینی عوام پر ہونے والی صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
یہ مظاہرہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر میں مقتدا صدر اور ہادی العامری کی دعوت پر ہوا۔
مظاہروں میں عراقی عوام کے مختلف طبقات نے حصہ لیا ، انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور القدس کی حمایت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے فلسطین اور عراق کے پرچوں کو ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔
عراقی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی تصاویر کو بھی اٹھا رکھا تھا اور اس طریقے سے انہوں نے مزاحمتی محاذ کی ان اہم شخصیتوں کی یاد کو تازہ کیا۔
اسی طرح کے مظاہرے کربلا، نجف اشرف اور دیگر عراقی صوبوں میں بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان جاری کر کے تمام حریت پسندوں سے فلسطین کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲