اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی یوم قدس کے پیش نظرمجلس علمائےہند نے 7 مئی جمعۃ الوداع کو ’آن لائن احتجاج ‘ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں ’آن لائن احتجاج‘ کرنا ہمارا فرض ہے اس فرض کو بالکل نظرانداز نہ کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں ’آن لائن احتجاج‘ کیا جائے تاکہ استعماری طاقتوں کو احساس ہو کہ اس پرآشوب دور میں بھی ہم مسئلہ قدس سے غافل نہیں ہیں ۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قبلۂ اول کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے ۔چونکہ کورونا وبا کے پیش نظر ہم سڑکوں پر آکر احتجاج نہیں کرسکتے ،اس لیے آن لائن احتجاج کیا جائے ۔7 مئی جمعۃ الوداع کے دن واٹس ایپ گروپس،پرسنل اکائونٹس،فیس بک اسٹیٹس، اور دیگر سوشل ذرائع پر ’اسرائیل مردہ باد‘ اور ’القدس لنا‘ کی ڈی پی لگائی جائے۔فلسطین کے عوام کی مظلومیت اور اسرائیلی جارحیت کو ظاہر کرتی ہوئی تصویریں سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پوسٹ کریں۔7 مئی جمعۃ الوداع کو اپنے اپنے گھروں میں احتجاج کے مختلف طریقے اختیار کرتے ہوئے ان کی مناسب اور موثر تصویریں اور مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر نشر کریں ۔ممکن ہو تو احتجاجی بیانات اخبارات میں بھی ارسال کیے جائیں۔یوم قدس کے موقع پر تمام ائمہ جمعہ ،مذہبی و سماجی تنظیمیں اوردیگر ادارے اپنی صدائے احتجاج میمورنڈم کے ذریعہ اقوام متحدہ کے دفتر ، وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتراور مقامی انتظامیہ تک ایمیل کے ذریعہ ضرور پہونچائیں۔
مولانانے کہاکہ مذکورہ بالا طریقوں کے علاوہ آپ جس طریقے سے بھی احتجاج درج کراسکتے ہیں ،ان طریقوں کا استعمال ضرور کریں ۔عالمی یوم قدس کا انعقاد ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے اسے ہرگز فراموش نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲