28 اپریل 2021 - 11:28
روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں: علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ حسن ظفر نقوی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طر ف کررونا کی قیامت ہے اور دوسری طرف شدید گرمی میں روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان جو اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طر ف کررونا کی قیامت ہے اور دوسری طرف شدید گرمی میں روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان جو اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں کوئی بھی ان کی فر یاد سننے والا نہیں اس ملک میں عجیب انصاف کا نظام ہے ملک کو لوٹنے والے با اثر لوگ آزاد ہو رہے ہیں اور کمزوروں کا کو ئی داد رس نہیں ہے یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کر تی ہے اورپھر انھیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہوتی حکومتیں اور ادارے تاریخ سے سبق لینے کو تیار نہیں ظلم کا نظام دیر پا نہیں ہوتا بالا آخر مظلوموں کی جد و جہد رنگ لائے گی اور ظلم کی رات ختم ہوکر رہے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲