14 مارچ 2021 - 12:07
ایرانی کنٹینر جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

خطیب زادہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم اس مسئلے کی سب پہلووں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موصولہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی کنٹینر جہاز پر تخریب کاری حملہ ہوا ہے اور یہ بین الاقوامی اور سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز ہفتے کو بحیرہ روم میں ایرانی کنیٹینر جہاز پر حملے سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ موصولہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی کنٹینر جہاز پر تخریب کاری حملہ ہوا ہے اور یہ بین الاقوامی اور سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خطیب زادہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم اس مسئلے کی سب پہلووں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران شپنگ کمپنی کے ترجمان نے کہا تھا کہ بحیرہ روم میں 10 مارچ کو کنٹینر جہاز "ایران شہرکرد" کو دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے کے بعد جہاز کی ہل کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

علی غیاثیان نے کہا کہ یہ جہاز، جس کا تعلق اسلامی جمہوریہ شپنگ کنٹینر ٹرانسپورٹ کمپنی سے ہے، ایران سے یورپ جا رہا تھا جب ایک دھماکہ خیز مواد جہاز کی ہل سے ٹکرا گیا، دھماکے کے مقام پر ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی لیکن اسے فوری طور پر روک لیا گیا اور کوئی بھی عملہ زخمی نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲