7 مارچ 2021 - 12:15
پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات امن عالم کے لئے بہار کا جھونکا ہے: علامہ حسن ظفر نقوی

آج عالم اسلام کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے تا کہ دشمن اسلام پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہو ۔ علامہ حسن ظفر نقوی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات امن عالم کے لئے بہار کا جھونکا ہے پوپ فرانسس نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے چھوٹے سے کرائے کے گھر میں جاکر ملاقات کی اور دہشت گردوں کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اور نصرت پر آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا دنیا کے ان دو مذہبی رہنماؤں نے ساری دنیا کی سیاسی قیادت کو راہ دکھائی کہ کس طرح آگے بڑھ کر نفرتوں کو ختم کیا جاتا ہے اور محبت کے پیغام کو عام کیا جاتا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کاش ہمارے حکمران اس تاریخی ملاقات سے سبق لیں بین المذاھب ہم آہنگی کیسے پیدا کی جاتی ہے ان مذہبی پیشواؤں سے سکھیں اور سبق حاصل کریں آج عالم اسلام کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے تا کہ دشمن اسلام پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہو اور یہ جب ہی ممکن ہے جب ہمارے درمیان اتحاد ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲