23 فروری 2021 - 15:14
آرٹیکلر کے معیار میں ایران بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل

رحیمی نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے سائنسی شعبے میں علاقے کی پہلی پوزیشن، نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کی 16 ویں پوزیشن، حیاتیات کے شعبے میں دنیا کی 17 ویں پوزیشن کو اپنے نام کر لیا ہے جو فخر کی بات ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ حالیہ 4 سالوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران آرٹیکلر کے معیار میں بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہے اور اب بھی بین الاقوامی سائنسی ڈیٹا بیس میں ایرانی محققین کے تیار کردہ مضامین کا معیار 15 ویں نمبر پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار "غلامحسین رحیمی" نے منگل کے روز اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی سائنسی ترقی کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران نے سائنسی شعبے میں علاقے کی پہلی پوزیشن، نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کی 16 ویں پوزیشن، حیاتیات کے شعبے میں دنیا کی 17 ویں پوزیشن کو اپنے نام کر لیا ہے جو فخر کی بات ہے۔

رحیمی نے اعلی تعلیم کے شعبے میں دو اہم نکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1988ء میں ملک میں زیر تعلیم طلبا 180 ہزار سے کم تھے لیکن ان کی تعداد 2012ء اور 2013ء کے دوران 4 ملین 800 ہزار تک پہنچ گئی اور اب بھی اگر کسی کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہو تو تعلیمی اداروں میں اس کیلئے خالی سیٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل سائنس کے علاوہ اب ملک میں 30 ہزار سے زائد غیرملکی طالب علم اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو اکثر ہمسایہ مماک سے تعلق رکھتے ہیں؛ دوسرے الفاظ میں، ایرانی جامعات پڑوسی ممالک کی یونیورسٹیوں کے لئے ماہر عملے کی تربیت کرتی ہیں، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲