4 فروری 2021 - 13:46
ایران کو پچھلے 4 دہایئوں میں قرآنی امور سے متعلق 200 بین الاقوامی پوزیشن حاصل

قرہ شیخ لو نے کہا کہ قرآن پاک کے حافظوں اور تلاوت کرنے والوں میں اضافہ ملک میں قرآنی امور کی ایک دوسری بڑی پیشرفت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی تنظیم برائے قرآنی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے قرآنی امور سے متعلق 200 بین الاقوامی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "مہدی قرہ شیخ لو" نے آج بروز جمعرات کو صوبے گیلان میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یوم ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران، قرآنی امور کے میدان میں انتہایی ترقی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بہت ساری بین الاقوامی پوزیشن کا حصول، اسلامی ممالک کے درمیان ایک ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔

قرہ شیخ لو نے کہا کہ قرآن پاک کے حافظوں اور تلاوت کرنے والوں میں اضافہ ملک میں قرآنی امور کی ایک دوسری بڑی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب سے پہلے ایران میں قرآن پاک کے حافظوں اور تلاوت کرنے والوں کی تعداد بہت کم تھی، لیکن اب ملک کے تمام حصوں میں ایسے شخصیت موجود ہیں جن کو قرآن مجید کی تلاوت اور  زبانی یاد کرنے پر پوری گرفت حاصل ہے اور یہ اسلامی انقلاب کی برکت سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲