اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ دنیا اس بات کو بخوبی جان لیں کہ کہ اگلے سال ایرانی تیل کی پیداوار اور فروخت کی صورتحال دو سال پہلے سے بالکل مختلف ہوگی البتہ پابندیوں کے تاجر اس اشارے سے خوش نہیں ہو سکتے ہیں لیکن یہ قوم کے لئے امید کی کرن ہے۔
حسن روحانی نے شیڈول سے قبل پارلیمنٹ میں (2021)1400 بجٹ بل پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بجٹ کا پہلا پیغام یہ ہے کہ 1400 کے لئے ہمارے پاس بہت واضح اور پرامید نقطہ نظر ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی سے بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج، ایران مخالف معاشی جنگ کے باوجود، زراعت ، صنعت میں ہمارے حالات کافی امید افزا ہے.
روحانی نے کہاکہ اگلے سال ہمارے پاس روزانہ 2ملین اور 300 ہزار بیرل تیل پیدا کرنے کی پیداواری طاقت موجود ہے اور ہمارے پاس فروخت کی طاقت بھی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگلے سال کے بجٹ کا ایک اہم پیغام کم آمدنی والے طبقوں پر توجہ دینا ہے ہم کم آمدنی والے گروپوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور حکومت اپنی پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ آپ کے شانہ بشانہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲