7 دسمبر 2020 - 16:18
شامی بحران کا واحد راہ حل سیاسی طریقہ کار ہے: ایران

خطیب زادہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی اور علاقائی تعاون کو شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی و علاقائی تعاون کو شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ دارالحکومت تہران، آج شام کے نئے وزیر خارجہ کی میزبانی کرے گا۔

 خطیب زادہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی اور علاقائی تعاون کو شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے رہے گا۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" آج بروز پیر کو دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر مملکت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲