22 اکتوبر 2020 - 13:09
ایران کی امریکہ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

یوسفی نے کہا کہ یہ الزامات امریکی انتخابات کی سیکیورٹی پر رائے دہندگان کے اعتماد کو مجروح کرنے کیلئے ہیں اور اس کے سوا کچھ اور نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کے ترجمان نے امریکی صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے برعکس ایران کبھی بھی دوسرے ملکوں کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "علیرضا میر یوسفی" نے بدھ کی رات، ٹرمپ انتظامیہ میں ڈائریکٹر برائے قومی انفارمیشن کی مینجمنٹ "جان راتکلیف" کے دعووں کے ردعمل میں کیا جنہوں نے ایران اور روس پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا، امریکہ کیجانب سے صدارتی انتخابات کے نتایج پر سوالیہ نشان لگانے کی مایوس کن کوششوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

 یوسفی نے مزید کہا کہ یہ الزامات امریکی انتخابات کی سیکیورٹی پر رائے دہندگان کے اعتماد کو مجروح کرنے کیلئے ہیں اور اس کے سوا کچھ اور نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی انتخابات میں مداخلت پر کوئی دلچسبی نہیں ہے اور اس کا نتیجہ جو بھی ہو وہ ایران کیلئے کوئی فرق نہیں پڑتا لہذا امریکہ کو ایران کیخلاف الزمات لگانے کا خاتمہ دینا چاہیے۔

 واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکیوں نے دوسرے ممالک پر اپنے انتخابات میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار یہ دعوی کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور اگر وہ ہار گیا تو اس کی سالمیت کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲