17 اکتوبر 2020 - 19:12
یوم وصال نبیؐ اور یوم شہادت امام حسن ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی کی خصوصی تقاریب

حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم ؐ اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر یوم وصال نبیؐ اور یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے طول و عرض میں مختلف مقامت پر مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا محدود پیمانے کی ان مجالس کے دوران موجودہ عالمی وباء کے پیش نظر تمام احتیاتی تدابیر کو بروے کار لایا گیا احتیاتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تنظیمی اراکین و عاملین اور خصوصی QRTٹیمیں متحرک رہیں جن مقامات پر مجالس کا انعقاد ہوا ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام،قدیمی امام باڑہ حسن آباد،امام باڑہ گلشن آباد بٹہ کدل سرینگر،یال پٹن، گامدو سوناواری، نوگام،اڈینہ وغیرہ شامل ہیں  اس موقعہ پر مرثیہ خوانی کی گئی اور تنظیم کے شعبہ تبلیغ سے وابستہ علمائے دین نے موقعہ کی مناسبت سے واعظ و تبلیغ کی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم ؐ اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے پیغمبر اکرم ؐ کی دنیاے فانی سے رحلت کے تناظر میں فلسفہ حیات نبیؐ کی وصاحت کی نواسہ رسولؐ امام حسن مجتبیٰ ؑ کی شہادت کے اسباب و محرکات بیان کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے اسلام اور امت کی فلاح اور سلامتی کے لئے ہر وہ اقدام کیا جس کا تقاضا اس وقت کے حالات اور واقعا ت کر رہے تھے آپؑ نے اپنے ظاہری منصب سے دستبرداری اور حریفوں کے ساتھ مشروط صلح نامہ عمل میں لاکر تاریخ اسلام میں ایک درخشان باب کا اصافہ کیا جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے اخوت و اتحاد اور تحفظ اسلام کا نمونہ عمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲