اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دوحہ میں اپنے دورے کے دوسرے روز امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں امیر قطر نے افغان صدر کو افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی امید دلائی۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، معاشی تعاون اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے امیر نے یہ بھی کہا کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
..........
242