25 ستمبر 2020 - 10:54
قومی سرحدوں کی بازیابی کے بعد ہی ملت فلسطین کو امن میسر ہو سکتا ہے: نیکولا ہیدو

نیکولا ہیڈو نے کہا کہ ملت فلسطین کے لیے اس وقت تک امن اور انصاف کا حصول ممکن نہیں ہے جب تک یہ قوم صہیونی ریاست اور اس کے اتحادیوں کی ذریعے ظلم و ستم کا شکار رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چلی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ’عالمی اتحاد برائے امن و انصاف ورچوئل کانفرنس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ملت فلسطین کے حق میں عرب ممالک کی غداری کی سخت مذمت کی۔
نیکولا ہیڈو نے کہا کہ ملت فلسطین کے لیے اس وقت تک امن اور انصاف کا حصول ممکن نہیں ہے جب تک یہ قوم صہیونی ریاست اور اس کے اتحادیوں کی ذریعے ظلم و ستم کا شکار رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سعودی عرب، امارات اور بحرین ہمیشہ سے ملت فلسطین کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے اور اب ان کی غداری کھل کر سامنے آ گئی وہ اپنے مال و ثروت سے اپنے مخالفین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا: فلسطینی عوام کے لیے امن و انصاف کے حصول کا واحد راستہ یہ ہے کہ انہیں ان کی زمین واپس لوٹا دی جائے اور وہ اپنی سرزمین میں مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی سے زندگی بسر کریں۔
خیال رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ’عالمی اتحاد برائے امن و انصاف ورچوئل کانفرنس‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف ممالک کے دانشورں نے حصہ لیا۔
...............

242