17 ستمبر 2020 - 14:11
بھارت: چین ایران کے معاہدے سے تہران کے ساتھ دہلی کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے

ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کو کسی تیسرے ملک سے آزاد قرار دیا اور کہا کہ 25 سالہ بیجنگ۔ تہران کے معاہدے کا اسلامی جمہوریہ کے ساتھ دہلی کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے مابین اچھے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیجنگ کے مابین ۲۵ سالہ معاہدے سے تہران دہلی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنیک کے مطابق بھارتی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تہران سے ہمارے تعلقات کسی تیسرے ملک سے وابستہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہندوستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ہندوستان مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی پہلی ترجیح سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کا خواہاں ہے۔
ہندوستانی نائب وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے حالات میں دیا ہے کہ بعض غیر ملکی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چین معاہدے سے ہندوستان کے ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ہو جائیں گے۔

...........

242