اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میجر جنرل غلام علی رشید نے بدھ کے روز جنوبی ایران کے مکران سواحل پر ذوالفقار ننانوے مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کمانڈروں سے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی فوجی طاقت و توانائی قابل فخر ومباہات ہے، کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے اوائل کے سیکورٹی مسائل اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے بعد کے چار عشروں میں ایرانی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے اور دشمنوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہو چکی ہے اور ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور طاقت و توانائی اور مکمل آمادگی رکھتی ہے۔
ایران کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور ایرانی قوم کی جنگ اور مقدس دفاع کے تجربے کا بہترین نتیجہ، کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منھ توڑ جواب دینے کے لئے فوجی طاقت و توانائی کے استعمال اور مکمل دفاعی آمادگی کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج کے لئے یہ بات فخر کی ہے کہ دشمن ایران کی عوامی اور فوجی طاقت سے خوف زدہ ہے اور امید ہے کہ یہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی عزم و ارادے اور فوجی طاقت و توانائی کو آزمانے کی غلطی نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲