اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ امریکہ شام میں تعمیر نو کے عمل میں خلل ڈالنے کے لئے دہشت گرد کارروائیوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
روسی فوج بار بار یہ کہہ چکی ہے کہ پینٹاگون شام کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے ’التنف‘ میں دہشت گردوں کو شامی حکومت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کی خاطر ٹریننگ دے رہا ہے، حالانکہ واشنگٹن نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا ، "شامی فوج روسی مشیروں کی شرکت سے وسطی شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔"
روسی وزارت دفاع کے مطابق ، ملک کے وسطیٰ علاقوں میں شامی فوج کا آپریشن 18 سے 24 اگست تک جاری رہا۔
روسی وزارت دفاع نے مزید کہا ، "وسطی شام میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اور دہشت گرد شام کی تعمیر نو اور شامی قبائل کے مابین تعلقات کے قیام میں رکاوٹ ہیں۔"
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ انٹیلیجنس کی اطلاعات کے مطابق شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے کھچے افراد امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲